Board of Directors

Mr. Raza Mansha

Chairman

 

Mr. Raza Mansha has more than 28 years diversified professional experience in various business sectors including Banking, Textile, Power, Cement, Insurance, Hotels, Properties, Natural Gas, Agriculture, Dairy etc. He received his Bachelor degree from the University of Pennsylvania, USA. Currently he is acting as Chief Executive of D. G. Khan Cement Company Limited, Nishat Paper Products Co. Limited and Nishat Developers (Pvt.) Limited. He is on the Board of MCB Islamic Bank Limited, Nishat Hotels & Properties Limited, Nishat (Raiwind) Hotels and Properties Limited, Nishat (Aziz Avenue) Hotels and Properties Limited, Nishat Dairy (Pvt.) Limited, Euronet Pakistan (Pvt.) Limited, Nishat Agriculture Farming (Pvt.) Limited, Hyundai Nishat Motor (Pvt.) Limited and Nishat Agrotech Farms (Pvt.) Limited.

جناب رضا منشا
چیئرمین

جناب رضا منشا مختلف کاروباری شعبہ جات بشمول بینکنگ، ٹیکسٹائل ، پاور ، سیمنٹ، انشورنس، ہوٹلز، پراپرٹیز، قدرتی گیس، زراعت، ڈیری وغیرہ میں 21 سال سے زائد کے وسیع، متنوع ، پیشہ ورانہ تجربہ کے حامل ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا، امریکہ سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ۔ اس وقت آپ ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، نشاط پیپر پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ اور نشاط ڈویلپرز ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ میں بطور چیف ایگزیکٹو خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حالیہ طور پر آپ MCB اسلامک بینک لمیٹڈ، نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط(رائیونڈ) ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ ،نشاط (عزیز ایونیو) ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط ڈیری ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ ، یورونیٹ پاکستان ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ ، نشاط ایگریکلچر فارمنگ ( پرائیویٹ) لمیٹڈ ، ہنڈائی نشاط موٹر( پرائیویٹ ) لمیٹڈ اورنشاط ایگرو ٹیک فارمز (پرائیویٹ) لمیٹڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

Mr. Ahmed Ebrahim Hasham

Director

Mr. Ahmed Ebrahim Hasham is the Managing Director of Mehran Sugar Mills Limited. He is a board member of Pakistan Molasses Company Limited, Unicol Limited, UniEnergy Limited and Mehran Sugar Mills Limited. In addition, he is also a members of the Executive Committee of the Pakistan Sugar Mills Association and a Board member of Young President Organization Pakistan (YPO- Pakistan). He is an active contributor towards social and academic services, a board member of Hasham Foundation and Usman Memorial Foundation which in turn manages the Usman Institute of Technology. He is a graduate in International Relations (IR) and Economics from Tufts University, USA.

جناب احمد ابراہیم ہشام
ڈائریکٹر

جناب احمد ابراہیم ہشام، مہران شوگر ملز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ آپ پاکستان مولاسس کمپنی لمیٹڈ، یونی کول لمیٹڈ، یونی انرجی لمیٹڈ اور مہران شوگر ملز لمیٹڈ کے بورڈ کے رکن ہیں۔ اس کے علاوہ آپ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور ینگ پریڈیڈنٹ آرگنائزیشن پاکستان (YPO-Pakistan) کے بورڈ کے رکن بھی ہیں۔ آپ سماجی اور تعلیمی خدمات کے فعال معاون کار ہونے کے ساتھ ساتھ ہشام فاؤنڈیشن اورعثمان میموریل فاؤنڈیشن (جو عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی منظم و نگران ہے) کے بورڈ کے رکن بھی ہیں۔ آپ نے Tufts یونیورسٹی، امریکہ سے بین الاقوامی تعلقات (IR) اور معاشیات میں گریجویٹ کیا ہے۔

Mr. Omair Safdar

Director

Omair Safdar has more than 19 years of experience in the banking industry. He has been associated with MCB Bank for almost 17 years. At MCB Bank, Omair looks after Wholesale Banking business, which includes Corporate & Investment Banking, transaction banking and capital markets. Omair holds a Bachelor’s Degree in Economics from LUMS and is also a CFA Charter holder. He has thorough understanding of business, risk and investment dynamics, having been involved in Retail, Corporate, Investment Banking and Capital Markets transactions across industrial sectors and national boundaries. He currently serves on a number of Management Committees in MCB Bank including Credit, Investment and Write-Off. On behalf of MCB Bank, Omair also serves, as a Director, on the Board of MCB Islamic Bank and MCB NBCO, CJSC, Azerbaijan.

جناب عمیر صفدر
ڈائریکٹر

جناب عمیر صفدر بینکاری صنعت میں 12 سال سے زائد تجربہ کے حامل ہیں۔ آپ گزشتہ دہائی سے MCB بینک سے وابستہ ہیں اورموجودہ طور پر بینک کے کیپیٹل مارکیٹس ڈویژن کے سربراہ ہیں۔ جناب عمیر نے LUMSسے معاشیات میں بیچلرز ڈگری حاصل کی ہے اور CFA چارٹر ہولڈر بھی ہیں۔ آپ صنعتی شعبہ جات اور ملکی سطح پر رئیل، کارپوریٹ، انویسٹمنٹ بینکنگ اور کیپیٹل مارکیٹ ٹرانزیکشنز سے وابستہ ہونے کے باعث کاروبار، رسک اور انویسٹمنٹ کے محرکات و خصوصیات کا مکمل فہم رکھتے ہیں۔ آپ موجودہ طور پر MCB بینک کی متعدد انتظامی کمیٹیوں بشمول کریڈٹ، انویسٹمنٹ اور رائٹ آف کمیٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ MCB بینک کی جانب سے جناب عمیر صفدر MCB اسلامک بینک اور MCB لیزنگ آذربائیجان کے بورڈ میں ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Mr. Ibrahim Shamsi

Director

Mr. Ibrahim Shamsi has strong experience of modern management and effective control management. He is Chief Executive of Joyland, Lahore and also Chairman of Cotton Web (Pvt.) Limited. He is also serving his responsibilities as the Director of on the Board of Adamjee Insurance Company Limited the largest insurance company of Pakistan. By qualification Mr. Shamsi is Master of Business Administration from LUMS Lahore. He Joined Siddiqsons Tin Plate Limited Board in 1997.

جناب ابراہیم شمسی
ڈائریکٹر

جناب ابراہیم شمسی جدید مینجمنٹ اور مؤثر کنٹرول مینجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ جوائے لینڈ، لاہور کے چیف ایگزیکٹو ہونے کے ساتھ ساتھ کاٹن ویب (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ پاکستان کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی، آدم جی انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔جناب ابراہیم شمسی نے LUMS یونیورسٹی، لاہور سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ آپ نے 1997 میں صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹڈ کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

Ms. Seema Aziz

Director (Independent)

Ms. Seema Aziz is an entrepreneur and social activist who has been working for the cause of education in Pakistan since 1988. She is the Founder and Chairperson of CARE Foundation, the largest non-governmental organization in Pakistan, educating nearly 300,000 students through 890 schools. She is also on the Board of Sefam (Pvt.) Ltd.

Ms. Seema has studies from University of Punjab and Harvard Business School. Being actively involved in improving the educational opportunities for the children of Pakistan, she is on the Board of multiple Government and Private bodies working in the sector as well as on the Global Advisory Board of Harvard Business School.

محترمہ سیما عزیز
ڈائریکٹر

محترمہ سیما عزیزکاروباری تنظیم کار اور سماجی کارکن ہیں جو 1988 سے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کررہی ہیں۔ آپ پاکستان کی سب سے بڑی غیر سیاسی تنظیم CARE فاؤنڈیشن کی بانی اور سربراہ ہیں جو اپنے 890اسکولوں کے ذریعے تقریباً 300,000 طلباء کو تعلیم و تدریس کی سہولت فراہم کررہی ہیں۔ آپ Sefam (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ میں بھی شامل ہیں۔
محترمہ سیما عزیز پنجاب یونیورسٹی اورہارورڈ بزنس اسکول سے فارغ التحصیل ہیں۔ پاکستانی بچوں کے لئے تعلیم کے مواقعوں کے فروغ کی سرگرمیوں میں انتہائی فعال کردار ادا کرنے کے باعث آپ تعلیمی شعبہ کے متعدد سرکاری و نجی اداروں کے بورڈ کے ساتھ ساتھ ہارورڈ بزنس اسکول کے گلوبل ایڈوائزری بورڈ کا بھی حصہ ہیں۔

Mr. Jawaid Iqbal

Director (Independent)

Mr. Jawaid Iqbal has been on the board of MCB Islamic Bank Limited since 2021. He has over 20 years of experience in Textile, Corporate Finance and Food & Allied Industries. He is currently Director on the Board of Metro Power Company Limited, Metro Wind Power Limited and Metro Solar Power Limited. He is the CEO of Metro Storage & Services (Pvt.) Limited. Mr. Iqbal is currently CEO of Haji Ali Muhammad foundation and manages the operations of Zubaida Medical center, an NPO hospital. He serves on the Board of Alliance Francaise Karachi, Pakistan, a Cultural Center and NPO.

He has previously served as Director on the Boards of Lalpir Power Limited, Fauji Cement Company Limited, Gul Ahmed Textile Mills Ltd, National Foods Limited & Mybank Limited.
Mr. Jawaid Iqbal holds a Bachelor degree from University of Pennsylvania, Philadelphia, USA and is a certified Director from the Institute of Chartered Accountants of Pakistan.

جناب جاوید اقبال
ڈائریکٹر

جناب جاوید اقبال 2021 سے MCB اسلامک بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔ انہیں ٹیکسٹائل، کارپوریٹ فنانس اور فوڈ اینڈ الائیڈ انڈسٹریز میں 20 سال سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس وقت میٹرو پاور کمپنی لمیٹڈ، میٹرو ونڈ پاور لمیٹڈ اورمیٹرو سولر پاور لمیٹڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔ وہ میٹرو اسٹوریج اینڈ سروسز ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ کے سی ای او بھی ہیں۔ جناب اقبال اس وقت حاجی علی محمد خان فاؤنڈیشن کے سی ای او کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور زبیدہ میڈیکل سینٹر، جو کہ ایک غیر منافع بخش (NPO) ہاسپٹل ہے، کے انتظامی امور کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ آپ Alliance Francaise ، کراچی، پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں ، جو کہ ایک کلچرل سینٹر اور غیر منافع بخش ادارہ(NPO)ہے۔

اس سے قبل آپ لال پیر پاور لمیٹڈ، فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ ، گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، نیشنل فوڈز لمیٹڈ اور مائی بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ رہے ہیں۔
جناب جاوید اقبال نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا، فلاڈلفیا، امریکہ سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان سے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر ہیں۔

Mr. Hammad Khalid

Director

Mr. Hammad Khalid is a member of the Institute of Chartered Accountants of Pakistan (“ICAP”) and carries quantifiable experience in the financial control environment. He carries over 15 years of experience with MCB Bank with Financial Reporting, Taxation, Budgeting & Strategy and Investor Relations falling under his purview. He has represented MCB Bank Limited at various national and global forums and has played an instrumental role in the growth of the institution. Before joining MCB Bank, he has worked with M/s A.F. Ferguson & Company, Chartered Accountants. Mr. Khalid has joined MCB Islamic Bank in June 2022 as a non-executive director. He also serves on the Board of 1Link Pvt. Limited and MCB NBCO, Azerbaijan.

جناب حماد خالد
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب حماد خالدانسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان (”ICAP”) کے ممبر ہیں اور فنانشل کنٹرول کے میدان میں قابل قدر تجربہ کے حامل ہیں۔ آپ ایم سی بی بینک کے ساتھ کام کا 15 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں جس میں رپورٹنگ، ٹیکسیشن، بجٹنگ اور اسٹریٹجی اور انویسٹر ریلیشن کے شعبے آپ کے دائرہ کار میں شامل تھے۔ آپ نے متعدد قومی اور بین الاقوامی فورمز پر ایم سی بی بینک لمیٹڈ کی ترجمانی کی ہے اور ادارے کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایم سی بی بینک میں شمولیت سے قبل آپ نے میسرز اے ایف فر گوسن اینڈ کمپنی، چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ جناب حماد خالد نے جون 2022 میں ایم سی بی اسلامک بینک میں بطور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی ہے۔

Mr. Zargham Khan Durrani

President & CEO

Mr. Zargham Khan Durrani has an extensive banking career spanning over 28 years. Prior to joining MCB Islamic Bank, Mr. Durrani was Group Head Retail Banking (SEVP) in MCB Bank. Mr. Durrani has an impressive and successful track record of realizing visions into realities. He is an experienced banking professional having hands-on experience in branch banking, digital banking, SME / Commercial lending and building & managing highly successful large teams through coaching, motivation and leading from the front. Transformation of MCB Bank’s retail franchise over the last 15 years is a testament to his success.

Apart from MCB Bank, he has worked with Standard Chartered Bank, Union Bank and other financial institutions both locally and internationally. He has also served as Director of MNET Service (PVT), a wholly owned subsidiary of MCB Bank (now merged into MCB Bank). MNET was the first company in Pakistan to provide a secure electronic inter-bank connectivity platform for online financial transactions.

جناب ضرغام خان درانی
صدر اور سی ای او

جناب ضرغام خان درانی کا بینکاری کا وسیع کیریئر 27 سال سے زائد کے عرصے پر محیط ہے۔ ایم سی بی اسلامک بینک میں شمولیت سے قبل جناب درانی ایم سی بی بینک میں گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ (SEVP) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
جناب درانی خوابوں کو حقیقت میں ڈھالنے کے ایک متاثر کن اور کامیاب ٹریک ریکارڈکے حامل ہیں۔ آپ ایک تجربہ کا ربینکنگ پروفیشنل ہیں اور برانچ بینکنگ، ڈیجیٹل بینکنگ، ایس ایم ای / کمرشل لینڈنگ کے علاوہ تربیت،حوصلہ افزائی اور قیادت کی صلاحیتوں کے ذریعے بڑی اور کامیاب ٹیموں کی تشکیل اور انہیں منظم کرنے کاعملی تجربہ رکھتے ہیں۔گزشتہ 15 سالوں کے دوران ایم سی بی بینک کی ریٹیل فرنچائز میں انقلابی تبدیلی ان کی کامیابی کا منہ بولتاثبوت ہے۔
ایم سی بی ابینک کے علاوہ آپ نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، یونین بینک اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد مالیاتی اداروں کے ساتھ کام کیا ہے۔آپ نے MNET سروس (PVT)، جو ایم سی بی بینک کی کل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے(اور اب ایم سی بی بینک میں ضم ہو گئی ہے)، کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔MNET آن لائن مالیاتی ٹرانزیکشنز کے لئے ایک محفوظ الیکٹرانک انٹر بینک کنیکٹیویٹی پلیٹ فارم فراہم کرنے والی پاکستا ن کی پہلی کمپنی تھی۔